Majlis matam karwaenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
یہ ورثہ مرتے مرتے بھی
ہم نسلوں کو دے جاییں گے
مجلس ماتم کرواییں گے
جی کرتا ہے میرے مولا
سب کربوبلا کو جاییں گے
مجلس ماتم کرواییں گے
غازی کا علم اٹھاییں گے
دنیا سے قافلے آیینگے
مجلس ماتم کرواییں گے
جب صبح ہوگی کربل میں
ہم خاک شفا کو چومیں گے
دن رات وہاں سب اہلِ عزا
مولا کا سوگ منایینگے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
جب دیکھیں چاند محرم کا
سب جاییں قیام حسینی پر
عباس کے خیمے پر رخ کر
جب اذن زیارت پاییں گے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
جب پہنچیں گے اس منزل پر
اصغر کے لگا تھا تیر جہاں
بلواییں گے ننھے بچوں کو
سب کو پانی پلوایینگے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
ماتم نہ رکے گا اہلِ عزا
اکبر کے جہاں نیزہ تھا لگا
ہم خون علی اکبر کی قسم
نوحہ صغرا کا سنایینگے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
دریا کے کنارے بیٹھ کے ہم
رویینگے وہ منظر سوچ کے ہم
جب خوں میں بھرا آیا تھا علم
یہ سوچ کے اشک بہایینگے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
جب آٹھ محرم آے گی
بچوں کو بنایینگے سقہ
اس روز سجا کر مشک و علم
شربت پہ نظر دلوایینگے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
جب شام غریباں آے گی
کیا کیا نہ ہمیں پلوایینگے
ایک جلتے ہوئے جھولا کی شبیہ
یاد آی تو مر جائیں گے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
جس ٹیلے سے زینب نے کبھی
کٹتے ہوئے دیکھا بھائی کا سر
یاد آے گا روز عاشورہ
سینے غم سے پھٹ جائیں گے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
عاشور کا دن جب ہوگا عیاں
مولا سے کہیں گے رو رو کر
دامن میں چھپ لیجیےء مولا
ہم لوٹ کے گھر نہ جائیں گے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
ریحان کی اور سرور کی صدا
ہے کربوبلا سے وابستہ
یہ ورثہ مرتے مرتے بھی
ہم نسلوں کو دے جاییں گے
مجلس ماتم کرواییں گے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.