Hum azadaar hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hasan Sadiq
لبیک یا حسین لبیک یا حسین
ہم عزادار ہیں ہم عزادار ہیں
شاہ مظلوم کے ہم عزادار ہیں
کی ہمارے لئے آپ زہرا دعا
ہم ہیں سب سے الگ ہم ہیں سب سے جدا
ہاتھوں میں اپنے ہے علمِ شاہِ وفا
درس گاہ ہے ہماری تو بس کربلا
جس نے کلمۂ قرآن ہم کو دیا
اس نبی کے نواسے کے غم خوار ہیں
ہم عزادار ہیں۔۔۔
یہ خدا کی خدائی کے ہیں رازداں
بنے پنجتن کے صدقے میں دونوں جہاں
ہے نبی کی زباں ہی خدا کی زباں
تابے ان کے امر کے ہیں کون و مکاں
دسترس میں انہیں کے ہیں لوح و قلم
با خدا یہ ہی جنت کے سردار ہے
ہم عزادار ہیں۔۔۔
آؤ حق مودت ادا ہم کرے
علی اصغر کا اکبر کا ماتم کرے
مل کے قاسم کا عباس کا غم کرے
یاد میں اپنی آنکھوں کو پرنم کرے
ثانیء زہرا کے تھے جو پالے ہوئے
سر کیےء جن کے نیزوں پہ اخوار ہے
ہم عزادار ہیں۔۔۔
اللہ جانے وہ کیسے مسلمان تھے
کلمہ گو تھے مگر نہ پشیمان تھے
قتل ان کو کیا ہے جو مہمان تھے
بن گےء جان کر بھی جو انجان تھے
رونا خورشید ہے صرف اس بات کا
لاے آل نبی کو وہ بازار ہے
ہم عزادار ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.