Hogi ye majlis
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
ہوگی یہ مجلس تو ہوگی ہوگا یہ ماتم تو ہوگا
آرزو ہے یہ نبی کی رک نہیں سکتا کبھی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
چودہ صدیوں ہو گیء ہے مجلس شبیر کو
خوں سے لکھتے ہم غم کی اس تحریر کو
یہ صدا ہے کربل کی یہ صدا شبیر کی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
تیغوں کے سائے میں پلٹے ہیں حسینی نوجواں
موت سے لڑنا سختی ہے ہمیں لوری میں ماں
اپنے خون سے موڑتے ہیں دھار ہم تو تیغ کی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
سناٹے زینب یہ مجلس سناٹے زین العبا
شام کے دربار میں مجلس ہوی ماتم ہوا
رک نہ پای شام میں جب کیا رکے گی اب کبھی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
گود کا بچہ ہو کوئی یا جوان و پیر ہو
دیکھو اس کو اس گھڑی جب ماتم شبیر ہو
ایک ہے رفتار سب کی ایک ہے آواز بھی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
سو جنازے ہم اٹھاییں اپنے پیاروں کے تو کیا
رک نہیں سکتا عزاداری کا اب یہ سلسلہ
اپنے ہی خوں میں نہا کر ہم پکاریں گے یہی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
چھن بھی جاے گر حسینی ماؤں سے ان کے جواں
یاد کر کے زخم اکبر کو کہے گی تب وہ ماں
تھا علی اکبر کا صدقہ لال میرا ماتمی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
کہہ رہا ہے پرچم عباس کا پنجہ یہی
ہاتھ کٹ جائے تو ماتم رک نہیں سکتا کبھی
سر کو ٹکرا کر کریں گے آگ پر چل کر کبھی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
اے عزاداروں حسین ابنِ علی کے ماتمی
یوں گزارو تم عزاداری میں اپنی زندگی
پیروی کرتے ہی رہنا بوزر و سلمان کی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
آج جو ریحان و سرور کر رہے ہیں حق ادا
کل نےء ریحان و سرور دے گی زہرا کی دعا
سلسلہ جاری رہے گا روک کر دیکھے کوئی
ہوگی یہ مجلس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.