Hogaya khamosh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
شام کے زنداں میں بالی سکینہ کھو گیء
قبر میں ہاے ہاے بابا کہتے کہتے سو گیء
ہو گیا خاموش زنداں ہے اداسی چھا گیء
ہے خزاں میں باغ عصمت کی کلی مرجھا گیء
شام کے زنداں میں بس گونجتی تھی سسکیاں
تھے اندھیرے چار سو نہ پاس بابا تھا نہ ماں
ہاے معصومہ کو ہے زنداں کی گرمی کھا گیء
ہو گیا خاموش زنداں۔۔۔
بابا کے سینے بنا اب نیند آتی ہے کہاں
نہ مٹے تا مرگ ظلمی طمانچوں کے نشاں
دیکھ کر جور و ستم ہاے موت بھی گھبرا گیء
ہو گیا خاموش زنداں۔۔۔
منتظر جس کی مدینے میں رہی صغرا بہن
رہ گیء ہاے شام میں جا سکینہ ہے وطن
کر کے وہ اسلام زندہ وہ ریگ غریباں پا گیء
ہو گیا خاموش زنداں۔۔۔
چھینے در ہے ظالموں نے پر اتارے نہ رسن
ہاے جو کرتہ تھا جلا وہی بنا اس کا کفن
چھوڑ اس کو شام میں ہے ماں وطن تنہا گیء
ہو گیا خاموش زنداں۔۔۔
مجلس و ماتم میں ہے خورشید شامل انبیاء
اے عزاداروں زرا دو مل کے ماتم کی صدا
لاڈلی شبیر کی دینے دعا آ گیء
ہو گیا خاموش زنداں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.