Barae qabrastan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
کسی کا رن میں مقدر بگڑ گیا جا گو
نبی کی بیٹی کا گھر بار اجڑ گیا جا گو
اجل کی نیند سے تم کو جگانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
تمہیں نے بخشی ہے ہم سب کو یہ وفاداری
تمہیں سے پای ہے ہم نے یہ تازیہ داری
سنانی کربوبلا کی سنانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
اے سوگوارے شہیدوں سلام ہو تم پر
مزار شہر خموشاں سلام ہو تم پر
تمہاری قبروں کو جنت بنانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
سنو حسین پہ کربوبلا میں کیا گزری
جوان لال کے سینے میں گڑ گیء برچھی
تمہارے ساتھ ہم آنسوں بہانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
بہت حسین پہ آنسوں بہاے ہے تم نے
مصایب دل زہرا سناے ہیں تم نے
سنانی آج مگر ہم سنانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
وہ جس کا ہو گیا برباد گھر کا گھر سارا
جسے لعینوں نے جنگل میں گھیر کر مارا
اسی کی فرشِ عزا ہم بچھانے آئے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
وہ جس کے ہاتھوں پہ ششماہ مر گیا ہاے ہاے
گلے کو چیر کے ناوک گزر گیا ہاے ہاے
اسی صغیر کا نوحہ سنانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
ایک اور آگ عطش نے لگای دریا پر
شہید ہو گیا سرور کا بھائی دریا پر
اسی دلیر کا پرچم اٹھانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
تمہاری روحوں کو اللہ شادماں رکھے
ہر ایک قبر میں جنت کا گلستاں رکھے
لحد پہ اشکوں سے شمع جلانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
کہیں بھی دنیا میں ہونگے ضرور آیینگے
تمھاری قبروں پہ فرشِ عزا بچھائیں گے
جو دل کا حال ہے تم کو بتانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
یہاں پہ فاتح عامر بھی آ کے پڑھتا ہے
ثواب نوحے کا عینی نے تم کو بخشا ہے
لحد پہ پھول عزا کے چڑھانے آے ہیں
اٹھو اٹھو کہ غم شاہ منانے آے ہیں
اجل کی نیند سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.