Abbas ka parcham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
عباس کا پرچم ہے علمدار کا پرچم
اونچا ہے میرے سید و سردار کا پرچم
پرچم میرے مرشد کا جو گھر گھر پہ لگا ہے
یہ سارے عزاداروں پہ زہرا کی عطا ہے
اس پرچمِ عباس کو زینب کی دعا ہے
کون اس کو جھکائے گا بھلا کس میں ہے یہ دم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
غازی کا سکینہ سے وفا کا ہے یہ عالم
پرچم سے جدا مشک ہے نہ مشک سے پرچم
جیسے کسی بازو پہ ہو تعویذ مقدمہ
یہ بالی سکینہ کی دعا ساتھ ہے ہر دم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
ماتم نہ رکا تھا نہ رکا ہے نہ رکے گا
پرچم نہ جھکا تھا نہ جھکا ہے نہ جھکے گا
ہر لحظہ جلوسوں کی قیادت یہ کرے گا
ہو کوی فضا کوئی وبا کوئی بھی موسم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
پرچم یہ مریضوں کو شفا بانٹ رہا ہے
دنیا کو محبت کی فضا بانٹ رہا ہے
اولاد مکاں رزق و وفا بانٹ رہا ہے
کیا فکر ہو دنیا کی ہمیں کیا ہو بھلا غم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
یہ بات ہے بچپن کی مجھے یاد ابھی بھی
ہر بات محرم کو جو بابا سے کہی تھی
یہ پرچم عباس اٹھانا ہے مجھے بھی
کچھ ساتھ میرا دیجییےء ہے عمر میری کم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
منظر یہ جلوسوں میں نظر آتا ہے ہم کو
تسلیم کیا سب نے اسی جوڑ و کرم کو
سر جھکتا نہیں اس کا اٹھاے جو علم کو
یہ نعرہ لگاتے ہیں کبھی آپ کبھی ہم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
ہاں مظہر و فرحان نظر آے گا ایک دن
مولا کا علم کعبے پہ لہراے گا ایک دن
دل فاطمہ زہرا کا سکوں پاے گا ایک دن
خوش ہونگے بہت دیکھ کے یہ وارث آدم
اونچا ہے میرے۔۔۔
عباس کا پرچم ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.