Zainab manane aayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Hadi Ali Khan Muslim
زینب منانے آی ہے بھای کا اربعین
کربوبلا میں شام غریباں کا ہے سماں
بیٹھی ہوئی ہے خاک بسر ساری بی بیاں
بھای کے ہے مزار پہ خواہر کی یہ فغاں
ہم تھے ستم تھا اور تھی افواج اہلِ کیں
زینب منانے آی۔۔۔
بازار شام اور وہ تماشائی الاماں
رکتا تھا ہر جگہ پہ اسیروں کا کارواں
ہم سر کھلے تھے اور تھی بازو میں ریسماں
طوق گراں تھا اور میرا عابد حزیں
زینب منانے آی۔۔۔
لیلیٰ کا بی بیوں میں سب سے غیر تھا
ایک ایک سے کہتی تھی میرا اکبر کہاں گیا
میں ڈھونڈتی ہوں کوی بھی دیتا نہیں پتہ
نیزے لیےء ہوئے اسے گھیرے تھے کچھ لعیں
زینب منانے آی۔۔۔
عباس کا وجود ہمارا سہارا تھا
نکلا تھا تیری سمت وہ سقہ سکینہ کا
کیوں ساحل فرات تو آ گے نہ آ سکا
اہل حرم کے بین سے ہلنے لگی زمیں
زینب منانے آی۔۔۔
محشر تلک سوار دی دونوں نے راہ حق
باطل کا سر نہ اٹھے گا ایسا دیا سبق
بھائی بہن رضا ہے ہدایت کہ دو ورق
ہے کربلا پناہ محبت کی سر زمیں
زینب منانے آی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.