Rangeen Hay Khoon Se Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Syed Muhammad Shah
رنگین ہے خون سے کرب و بلا دور دور تک
قاسم کو لے گئی ہے قضا دور دور تک
غازی کہاں کہاں سے اٹھائے تجھے حسین
بکھرا ہوا ہے لاشہ تیرا دور دور تک
لا لا کے شامیوں نے گرائے حسین پر
پتھر نہ کوئی رن میں بچا دور دور تک
اکبر کی لاش تک کبھی اصغر کی لاش تک
شبیر کہنیوں پہ چلا دور دور تک
چلتا تھا شمر بالوں سے تھامے سر حسین
گردن سے خون بہتا گیا دور دور تک
غربت کے پہلے مل گیا نیزوں کو شیر خوار
ماں نے بہت تلاش کیا دور دور تک
بالوں سے پکڑے دوڑتے گھوڑوں کے ساتھ ساتھ
معصومہ کو چلایا گیا دور دور تک
کہتا تھا شمر نیزو پہ اتنی کرو بلند
سب کو دکھائی دے یہ ردا دور دور تک
زینب نے الحجاب کی مقتل میں دی صدا
اکبر غبار اڑانے لگا دور دور تک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.