Haye zindane shaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
میری تو آس میرے سینے میں مرجاتی ہے
دیکھ اِس قید سے کب ملتی ہے رُخصت امّاں
ہائے زندانِ شام
بے بسی کیسی ہے یہ کیسی ہے غربت امّاں
کیا بنے گی اسی زندان میں تُربت امّاں
کہنا بابا سے خدا حافظ و ناصر بابا
لوکہ اب ہو تی ہوں زندان سے رُخصت امّاں
ہائے زندانِ شام
اب تو دن میں بھی اُجالوں سے ملاقات نہیں
جو تڑپ کر نہ گزاری ہو کوئی رات نہیں
کیا کروں جی کے چچا میرے میرے پاس نہیں
دو دُعا ختم ہواب جلد مصیبت امّاں
ہائے زندانِ شام
اب سرِ شام پرندوں پہ نظر جاتی ہے
ایسی مخلوق ہے اُڑتے ہوئے گھر جاتی ہے
میری تو آس میرے سینے میں مرجاتی ہے
دیکھ اِس قید سے کب ملتی ہے رُخصت اماّں
ہائے زندانِ شام
تم انہی کپڑوں کو اے امّاں بنادینا کفن
ہو نہیں سکتے یہ تبدیل کہ زخمی ہے بدن
بابا آجائیں تو کہہ دینا اُنہیں میرا سُخن
اپنے بابا کی نہ کر پائی میں خدمت امّاں
ہائے زندانِ شام
میرے بابا کا وہ سینہ میری امّاں لادو
جو تھا جینے کا قرینہ میری امّاں لادو
جو تھا آرامِ سکینہ میری امّاں لادو
اس سے پہلے کہ ہواب موت سے قربت امّاں
ہائے زندانِ شام
ہو سکے تو علی اصغر کا وہ جھولا لادو
امّاں بھیا کا میرے مجھ کو شلوکا لادو
وہ تعویز تھا منّت کا خدارا لادو
مجھ کو پھرمرنے میں ہووے گی نہ دِقّت امّاں
ہائے زندانِ شام
ٹھہر جائو کہ خدا حافظ و ناصر امّاں
ساتھ دیتی نہیں اب بالی سکینہ کی زباں
کہہ دو ظالم سے کہ اب ختم ہوئی آہو فغاں
آہ کرنے کی بھی باقی نہیں طاقت امّاں
ہائے زندانِ شام
لب سرور پے جو ریحان کا نوحہ آیا
شام کے زنداں سے آنے لگی آوازِ بکا
جیسے بچی کا کوئی زخم ہوا پھر تازہ
بولی کیوں اہلِ عزائ کرتے ہیں رِقّت امّاں
ہائے زندانِ شام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.