Wahabe kalbi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Shahid Baltistani
وحب کلبی عیسا کے امتی
تم پر سلام ہو
اکبر کی ماں سے کہتی تھی رو کر وحب کی ماں
بی بی میرا پسر کہاں اکبر تیرا کہاں
بی بی یہ سوچ کر مجھے آتا نہیں ہے چین
اکبر کا درد دیکھیں گے کیسے بھلا حسین
روتے تھے وہ وحب جو رگڑتا تھا ایڑیاں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
ہم نے تو کلمہ پڑھ لیا اکبر کو دیکھ کر
یہ کیسے لوگ ہیں جنہیں شک ہے حسین پر
لگتا ہے مجھکو کوی مسلماں نہیں یہاں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
ہٹتا نہیں یوں آپ کے شہزادے سے نظر
شادی کیےء بغیر ہی مر جاۓ گا پسر
ایک ماں کے دل کا حال سمجھتی ہے ایک ماں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
آنسوں خوشی کے بہنے لگے غم کے ساتھ ساتھ
مقتل میں میں نے دیکھا جو پہلو پہ رکھے ہاتھ
روتی تھی میرے لال کو اکبر کی دادی جاں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
خود اپنی تربیت پہ کیا شکر کبریا
زوجہ سے جو وحب نے وصیت میں یہ کہا
فضہ سے پہلے ہاتھوں میں بندھوانا رسیاں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
میں زوجہء وحب سے یہ کہہ دیتی ہوں ابھی
وہ بھای کہہ کے لاش پہ اکبر کے روی
میں نے سنا ہے فاطمہ صغریٰ نہیں یہاں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
ام وحب کی لاش پہ لیلیٰ نے یہ کہا
سجاد اس سے بڑھ کے مقدر ہو اور کیا
رن میں شہید ہو گیء بیٹے کے ساتھ ماں
اکبر کی ماں سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.