Zainab se poochti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
جب چل رہا تھا قافلہ آل رسول کا
زینب سے پوچھتی تھی سکینہ یہ بار بار
کتنا ہے دور اے پھوپھی اب شام کا دربار
شمر لعیں نے چھینی جو کانوں کی بالیاں
اٹھ اٹھ کے گرا لاشہء عباس علمدار
زینب سے پوچھتی تھی۔۔۔
عباس سے کہہ دے کوی یہ نہر پہ جا کے
بے حال سکینہ ہے اور نیلے ہیں رخسار
زینب سے پوچھتی تھی۔۔۔
گرتی ہے کبھی اٹھتی ہے معصوم یتیمہ
پابند رسن ہے گلا اور چلنے سے لاچار
زینب سے پوچھتی تھی۔۔۔
منزل بازار شام کی ہوتی ختم نہیں
ہے سر برہنہ بی بیاں اور عابد بیمار
زینب سے پوچھتی تھی۔۔۔
عرفان جس کا سینۂ تھا بستر
سوتی ہے تنہا خاک پہ کوئی نہیں غم خوار
زینب سے پوچھتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.