Yateemon pe kabhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
یتیموں پہ کبھی لوگوں ستم ڈھایا نہیں کرتے
کبھی تاریک زنداں میں انہیں لایا نہیں کرتے
ردا سر پہ نہ ہو اور ہاتھ باندھے ہو پس گردن
کسی کو باپ کے لاشے پہ یوں لایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
لہو کانوں سے ہو جاری لگی ہو آگ کرتے میں
اس حالت میں کسی بچی کو تڑپایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
کھاے پانی کے بدلے جو طمانچے وہ سکینہ نے
کسی پیاسی کو پانی یوں تو پلوایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
محمد کے نواسے کو کیا ہے قتل سجدے میں
پدر کے سر کو سنگ بیٹی کے لے جایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
درختوں کے تلے گھوڑے کھڑے ہو شامیوں کے بیچ
سفر میں کیوں سکینہ پہ لعیں سایہ نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
یتیمی کی سروں پہ خاک ہو جن کے مسلمانوں
کبھی پتھر سروں پہ ان کے برسایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
جنہیں معصوم بلواے وہ عاشق شام جاتے ہیں
سبھی شرف زیارت با خدا پایا نہیں کرتے
یتیموں پہ کبھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.