Sakina qaid hokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Masoomeen
اٹھو بابا قیامت آ رہی ہے
سکینہ قید ہو کر جا رہی ہے
زمیں پر ہے پدر کی لاش بے سر
ہے بیٹی کے لئے غربت کا منظر
سکینہ بین کرتی جا رہی ہے
سکینہ قید ہو کر۔۔۔
بھرے گھر کو ہے میں لٹتے دیکھا
میں پوچھوں بھی تو کس سے پوچھوں بابا
یہ دنیا کیوں مصایب ڈھا رہی ہے
سکینہ قید ہو کر۔۔۔
کبھی تم نے اٹھای لاشے اکبر
کبھی تم نے بنائی قبر اصغر
تمہاری بیکسی یاد آ رہی ہے
سکینہ قید ہو کر۔۔۔
یہ بابا سوچتی ہے تیری بیٹی
نہ پانی مانگتی مر جاتی پیاسی
چچا کی یاد مجھکو آ رہی ہے
سکینہ قید ہو کر۔۔۔
جھلستی ریت ہے اب میرا بستر
کہاں ہے اب تیرا سینہ میسر
میرے بابا مجھے نیند آ رہی ہے
سکینہ قید ہو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.