Kaha ro kar sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Rizwan Zaidi
ہاے بابا میرے بابا
کہا رو کر سکینہ نے میں کیسے شام جاؤں گی
پدر کی خوں بھری میت کو کیسے بھول پاؤں گی
میں جاتی ہوں سوے زنداں مگر مجھکو یہ لگتا ہے
وہاں سے لوٹ کر شاید میں واپس آ نہ پاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
بہت جلدی یتیمی قبر تک لے جاے گی مجھکو
بچھڑ کر تم سے اے بابا بہت دن جی نہ پاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
پڑا ہے دھوپ میں لاشہ میرے بابا کا جو رن میں
مجھے واپس ملی چادر تو وہ لاشہ چھپاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
تمہاری یاد میں بابا میرے دن رات گزریں گے
ہے وعدہ شام کا زنداں عزاخانہ بناؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
چچا کی لاش پر رو کر یہ کہتی رہ گیء بچی
میں مشکل میں گھرونگی تو بھلا کس کو بلاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
نہیں سر پہ ردا بتا دو اے علی اکبر
اذاں ہو گی جو رستے میں تو سر کیسے چھپاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
یہ ممکن تو نہیں لیکن اگر پانی کوی دے گا
چچا کی یاد آے گی میں پانی پی نہ پاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
بہت کمزور و لاغر ہوں ہے دل بس چار برسوں کا
طمانچوں سے میں خود کو شمر کے کیسے بچاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
طمانچے اس طرح سے شمر نے مارے ہیں کہ اشہر
مجھے لگتا ہے رخساروں کے بل اب سو نہ پاؤں گی
کہا رو کر سکینہ نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.