Char baras waali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
اے بابا معاف کرنا اے بابا معاف کرنا
قبر میں رکھ کے سکینہ کو یہ عابد نے کہا
بابا یہ چار برس والی امانت لیجیےء
شمر کے دروں سے میں اس کو بچا بھی نہ سکا
بابا یہ چار برس والی امانت لیجیےء
لاش آہستہ سے بیٹی کی سنبھالو بابا
گود میں لے کے کلیجے سے لگا لو بابا
آپ کے پیار کو ترسی ہے بہت یہ دکھیا
بابا یہ چار برس۔۔۔
بابا گالوں پہ طمانچوں کے نشاں مت دیکھو
حلق مجروح پہ رسی کے نشاں مت دیکھو
یہ تحائف اسے امت نے دیےء ہیں بابا
بابا یہ چار برس۔۔۔
یاد کر کے تمہیں بابا بہت روی ہے
سال بھر بعد کہیں جا کے یہ اب سوی ہے
چونک جاے نہ کہیں دل سے لگا لو بابا
بابا یہ چار برس۔۔۔
جانے کس طرح سے تھا جسم سے چپکا بابا
مجھ سے اترا نہیں یہ خوں بھرا کرتہ بابا
کھال بھی ساتھ اترتی تھی جو کرتے تھے جدا
بابا یہ چار برس۔۔۔
ہر طمانچے پہ مجھے اس نے پکارا بابا
میں تھا زنجیروں میں اور طوق میں جکڑا بابا
دیکھ کر رہ گیء حسرت سے یہ میرا چہرہ
بابا یہ چار برس۔۔۔
میں امانت کی حفاظت نہیں کر پایا ہوں
پوری میں ایک بھی چاہت نہیں کر پایا ہوں
جیسی سونپی تھی امانت میں وہ لوٹا نہ سکا
بابا یہ چار برس۔۔۔
لاش خواہر کی اٹھاؤں تو اٹھاؤں کیسے
اس کے مرنے کا سبب ہاے بتاؤں کیسے
کچھ سمجھ میں نہیں آتا ہے سناؤں کیا کیا
بابا یہ چار برس۔۔۔
ہاے دو ہاتھ بر آمد ہوئے عامر اس دم
عینی رونے کی صدا قبر سے آی پیہم
ہاتھ پر رکھ دیا یہ کہہ کے بہن کا لاشہ
بابا یہ چار برس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.