Ay hussain ki pyari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hadi Ali Khan Muslim
اے حسین کی پیاری اے سکینہ جاں بی بی
مر گیء جو زنداں میں شاہ دین کی دختر
بیکسوں کے رونے سے قید میں ہوا محشر
لاش پر سکینہ کی کرتی تھی فغاں مادر
ساتھ چھوڑ کر میرا تم گیء کہاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
آج شب کی تاریکی بڑھ گیء ہے زنداں میں
بے بسی اداسی ہے بیکسی ہے زنداں میں
تم جو اب نہیں روتی خاموشی ہے زنداں میں
سوگوار بیٹھی ہے ساری بی بیاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
کربلا کے میدان میں مجھے چھٹ گیا اصغر
تم سے ہی بہلتا تھا اب میرا دل مضطر
کتنی بے سہارا ہوں یہ تو سوچتی دلبر
تم سے چھٹ کے زندان میں کیا جیےء گی ماں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
ہو گیا کفن بی بی یہ پھٹا ہوا کرتہ
صاف بھی نہ ہو پایا کب سے خون کانوں کا
ہے یقیں خفا ہونگے حال دیکھ کر بابا
جا کے مت گلہ کرنا باپ سے وہاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
جا کے اپنے عمو کو حال اپنا دکھلاے
کیا ستم اٹھاے ہیں کیا سہی ہے ایذاییں
آپ کے چچا بی بی غیض میں نہ آجائے
دیکھ کر طمانچوں کے گال پر نشاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
کان سے چھنے گوہر اور جل گیا کرتہ
دونوں گال زخمی ہیں پشت پر لگا درہ
دیکھتی رہی بے بس ماں بہت ہے شرمندہ
ماں کے سامنے کھای تم نے سیلیاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
تنگ قید خانے میں سب ہے مضطر و حیراں
ظالموں کی بستی ہے کون غم کا ہے پرسہ
کیا کفن کی صورت ہو کیا ہو دفن کا ساماں
ماں غریب بے بس ہے بھای ناتواں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
گھر اجڑ گیا میرا قتل ہو گےء بابا
کربلا سے لای ہوں دل پہ داغ اصغر کا
اب تو دل کی ہر حسرت تھی تمہیں سے وابستہ
کر گیء میرے ارماں خاک میں نہاں بی بی
اے حسین کی پیاری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.