Sughra akeli rehgayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Rizwan Zaidi
جا چکے سب کربلا صغرا اکیلی رہ گئی
بے کس و بے آسرا صغرا اکیلی رہ گئی
چھوڑ کر بھائی گئے عمو گئے بابا گئے
ہائے لیکن غم زدہ صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
تیر کی مانند چبھتی ہے یہ تنہائی اِسے
سارا گھر ویراں ہوا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
عالم تنہائی ہے کوئی نہیں اس کا یہاں
اے مدینے کی فضا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
چھوڑ کر گھر بار کو جانا کوئی آساں نہیں
پھر غضب یہ بھی ہوا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
دور تک رستے میں مولا کی نظر کہتی رہی
ہائے میری مہ لقا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
دیکھتے جاتے تھے اکبر بس مدینے کی طرف
دل میں ان کے غم یہ تھا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
سو رہے ہیں چین سے گردن کٹا کر سب مگر
اے زمینِ کربلا صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
تو ہی اِس کو دے سہارا اِس کے آنسو پونچھ لے
دیکھ قبرِ فاطمہ صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
اے مصدق رہ گئی تنہا سکینہ شام میں
اور وطن میں غم زدہ صغرا اکیلی رہ گئی
جا چکے سب کربلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.