Alwida alwida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Farhan Ali Waris
بابا کیسے کہوں الوداع الوداع
آپ جاتے نہیں جان جانے لگی
زندگی مجھ سے دامن چھڑانے لگی
سانس سینے میں رک رک کے آنے لگی
اب میرے ساتھ ہے آہ اور ہچکیاں
الوداع الوداع۔۔۔
کیوں پیوں میں دوا ہو چکی بس شفا
چھوڑ کر مجھکو میرا مسیحا چلا
ایسا لگتا ہے مجھ سے ہوے تم خفا
میری ہم جھولیاں اب ہے تنہائیاں
الوداع الوداع۔۔۔
کیسے بہلاؤں دل کچھ تو بولو پدر
قبر سے کم نہیں ہاے اب میرا گھر
موت ہے میری آپ کا یہ سفر
بولتی ہے نظر چھپ ہے میری زباں
الوداع الوداع۔۔۔
کون جاتا ہے بیمار کو چھوڑ کر
ہاتھ رکھتے ہیں بیمار کی نفس پر
اس کی دل جوئی کرتے ہیں شام و سحر
رکھتے ہیں ٹھنڈے پانی کی بھی پٹیاں
الوداع الوداع۔۔۔
لو میرے گھر سے رخصت اجالا ہوا
جاتا ہے بھای نازوں کا پالا ہوا
رنج اس بات سے ہے دو بالا ہوا
تم رہو گے یہاں میں رہوں گی وہاں
الوداع الوداع۔۔۔
ہاے بابا میرے دن یہ گرمی کے ہیں
ساتھ بچوں کا ہے یہ سفر نہ کرے
یہ تو پھر ساتھ مجھکو بھی لے چلے
کہہ رہا ہے یہی اب تو اشک رواں
الوداع الوداع۔۔۔
دن تو کٹ جائے گا شب نہ کٹ پاے گی
آپ کے ہجر میں نیند کب آئے گی
نیند آئی تو وہ موت بن جائے گی
روے گا میری غربت پہ اب آسماں
الوداع الوداع۔۔۔
نوحہ فرحان صغرا کے لب پہ یہ تھا
منہ کو آنے لگا ہے کلیجہ میرا
ہو گیا خالی کیسا بھرا گھر جو تھا
ہاے ریحان میں بھی ہوں نوحہ کناں
الوداع الوداع۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.