Ye kehta hua doob
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Afsar Ali
یہ کہتا ہوا ڈوب گیا صبح کا تارہ
آج اٹھ گیا دنیا سے غریبوں کا سہارا
کوفے میں یہ غل ہے کہ زمانے سے سدھارا
بیوؤں کا نگہبان یتیموں کا سہارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
چھای ہے اداسی در و دیوار حرم پر
ڈوبا ہے وہ ایمان کا پرنور ستارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
میت پہ حسن اور حسین کا یہ بیاں تھا
بابا نہیں دنیا میں تو پھر کون ہمارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
یہ شان تو دیکھے کوئی اللہ کے گھر سے
اللّٰہ کے گھر جاتا ہے اللہ کا پیارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
انیسویں کی صبح قیامت سے نہیں کم
ہاے سر حیدر ہوا سجدے میں دو پارہ
یہ کہتا ہوا۔۔۔
زینب نے کہا پھر مجھے ایک بار دکھا دو
اب لوٹ کے آییں گے نہیں بابا دوبارہ
یہ کہتا ہوا۔۔۔
افسوس کہ خود ڈوب گیا اپنے لہو میں
وہ جس نے کہ اسلام کی کشتی کو ابھارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
شارب نہ رہے اس کے لئے پھر کوئی مشکل
جس نے دم مشکل میرے مولا کو پکارا
یہ کہتا ہوا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.