Al madad al madad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Tableegh e Imamia
المدد المدد یا علی
بے ردا ہو کے زینب چلی
بولی زینب تڑپ کر یہ ہاے
گھر ہمارے لعیں نے جلاے
بے خطا تازیانے لگاے
ظلم اعدا نے اس طرح ڈھاے
سب کے مشکل کشا سن ہماری دعا
دے غریبوں کو آ کر سہارے
غم کے ماروں کو آ کر بچالے
المدد المدد۔۔۔
کہہ رہی ہے مصیبت کی ماری
کیسی بگڑی ہے قسمت ہماری
بے کجاوا ملی ہے سواری
اور مقدر میں ہے آہ و زاری
شام تک کا سفر بے ردا ننگے سر
شاہ والا ہے اب اور نہ اکبر
ظلم ہی ظلم ہے ہر قدم پر
المدد المدد۔۔۔
جس کے دادا تھے شاہ مدینہ
جس کا تکیہ تھا سرور کا سینہ
در بدر ہے وہ بالی سکینہ
اب تو دشوار ہے اس کا جینا
کس سے شکوہ کروں کس کو آواز دوں
کوی سنتا نہیں آہ و زاری
آج بیکس ہے زینب تمہاری
المدد المدد۔۔۔
ہاے قیدی بناے گےء ہیں
در بدر ہم پھراے گےء ہیں
شام ایمن آج لاے گےء ہیں
کوچہ و در سجاے گےء ہیں
ظلمت شام میں بلوہء عام میں
غیر ہے کوی اپنا نہیں ہے
ہاے کوئی سہارا نہیں ہے
المدد المدد۔۔۔
میرا مانجایا پیاسا سدھارا
مر گیا بھای عباس جیسا
میں نے اولاد کا غم بھی پایا
پھر بھی شکوہ زبان پر نہ آیا
رسم پردہ داری میرے گھر سے چلی
بے ردا بے سہارا ہوں بابا
کیسے دربار میں جاؤں بابا
المدد المدد۔۔۔
رو عزادار سبط پیمبر
تیرے سینے میں ہے یاد سرور
انگلیاں ہے تیری خون میں تر
شاعر کربلا ہے تو گوہر
ہے یہ نوحہ تیرا تیری دل کی صدا
کوی بھی غم نہ ہوگا تجھے اب
تیری بخشش کی ضامن ہے زینب
المدد المدد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.