Baba nahi aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Tableegh e Imamia
خیموں میں آگ لگ گئی بابا نہیں آے
چادر پھپھی کی چھین لی بابا نہیں آے
کس کرب سے پکارا سر دشت کربلا
عمو نے بھی خبر نہ لی بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
روے گا شب میں چونک کے اصغر تو لایینگے
لیلیٰ دیکھتی رہی بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
مارے طمانچے شمر نے در میرے چھین کر
بہر مدد پکارا کی بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
اصغر کا جھولا جل گیا درے بھی کھا چکے
مسند نبی کی جل گیء بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
اب آیینگے اب آیینگے اس انتظار میں
شب کو میں جاگتی رہی بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
دینے کو پہرہ دشت بیاباں میں انیس
مثل چچا پھپھی بنی بابا نہیں آے
خیموں میں آگ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.