Gala bandha hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Tableegh e Imamia
گلا باندھا ہے رسن میں ملول و مضطر ہے
یہی حسین کی پیاری سکینہ دختر ہے
اسی کو سبط نبی سینے پہ سلاتے تھے
اسی کو گود میں عباس بھی کھلاتے تھے
جو روٹھ جاتی تھی سو سو طرح مناتے تھے
حسین ناز ایسے بچی کے اٹھاتے تھے
گلا باندھا ہے۔۔۔
نکل کے خیمے سے رن کو چلے تھے جب سرور
یہی تو لپٹی تھی گھوڑے کے پاؤں سے آ کر
بڑھا نہ اسپ تو لاے حسین یہ لب پر
میرا یہ آخری تم پر ہے راہوں سفر
گلا باندھا ہے۔۔۔
اشارہ کر کے زمیں کی طرف یہ اس نے کہا
سکینہ پیاری کی حالت تو آپ دیکھے زرا
زمین گرم پہ لپٹی ہے پکڑے پاؤں میرا
قدم بڑھاؤں گا بھلا کس طرح سے میں آقا
گلا باندھا ہے۔۔۔
اسی کو شمر نے مارے طمانچے گالوں پر
اسی کے کانوں سے چھینے لعین نے گوہر
اسی کے بین سے ظاہر یہ ہو گیا سب پر
شہید ہو گےء کربل میں سبط پیغمبر
گلا باندھا ہے۔۔۔
یہ ایک ننھا سا سر جو رکھا ہے نیزے پر
اسی کا بھائی ہے چھ ماہ کا علی اصغر
بلا کے دشت میں نادان پانی کو پا کر
پلانے کو اسے دوڑی تھی کوزے کو لے کر
گلا باندھا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.