Baba mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Tableegh e Imamia
کرتی تھی بکا شام کے زنداں میں سکینہ
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
آ جائیےء آ جائیےء اب جلد خدارا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
میں در پہ کھڑی تکتی تھی جب آپ کا رستہ
ایک لوٹ آگ لگی ظلم یہ ٹوٹا
ہم پر تھی قیامت کی گھڑی ہنستے تھے اعدا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
جب کھینچ رہے تھے میرے در کانوں سے اشرار
اور ضد پہ طمانچوں کے تھے بابا میرے رخسار
عمو کو کبھی تم کو بلاتی تھی میں دکھیا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
پھر باندھ کے رسی میں ہمیں ہاے کھلے سر
بازاروں میں درباروں میں لاے یہ ستمگر
کھاتی تھی طمانچے میں تمہیں جب بھی پکارا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
جب تک نہ سلا لیتے تھے سینے پہ مجھے آپ
کرتے نہ تھے اپنے سے جدا ہاے مجھے آپ
کیا مجھ سے خطا ہو گیء کیوں آپ نے چھوڑا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
میں خاک بسر نوحہ کناں شام و سحر ہوں
اب طالب دیدار شہ جن و بشر ہوں
خود آپ ہی آے نہ قضا نے مجھے پوچھا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
زندہ نہ رہوں گی میں اگر آپ نہ آے
مر جاؤں گی زندہ ہی میں ایک روز میں ہاے
اب مجھکو جدائی نہیں ایک پل بھی گنوارا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
پھٹتا تھا جگر ماں کا پھپھی جاں بلب تھی
سجاد تڑبتے تھے گھڑی غم کی عجب تھی
مسرور وہ جب کہتی تھی لوٹ آییےء بابا
بابا میرے بابا بابا میرے بابا
کرتی تھی بکا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.