Haye sakina meri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
وقتِ نزع کہتا رہا شہ کا علمدار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
تشنہ دہن مر نہ کہیں جاے دل افگار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
ہاتھوں میں کوزہ لیےء خیمے کے در پر کھڑی
پانی کی امید میں ہوگی سکینہ میری
پاے گی جس دم خبر مشک میری چھد گیء
روکے کہے گی چچا پیاس میری بجھ گیء
دل میں رہے گا یہ خلق سید ابرار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
ناز اٹھاتا رہا جس کا میں شام و سحر
آج بھتیجی میری ہے وہی تشنہ جگر
کیا کہوں کس درجہ اب غم کا ہے دل پر اثر
تشنہ دہانی فقط اسکی ہے پیش نظر
چشم ہوی کہہ کے یہی غازی کی خوں بار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
ہاے نہیں بجھ سکی بچوں کی تشنہ لبی
وعدہ نہ پورا ہوا اور قضاء آ گیء
کیسے کہوں کس قدر مجھکو ہے شرمندگی
لاش نہ جائے گی اب خیمے میں آقا میری
روکے یہی کہتا رہا شہ کا علمدار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
کرتا ہوں میں تو سفر ہوگی قیامت مگر
چھاے گی غم کی گھٹا بیکس و مظلوم پر
ظلم سہے گی بھلا کس طرح جان پدر
پھٹتا ہے یہ سوچ کر با خدا میرا جگر
بعد میرے اس پہ ستم ڈھاییں گے اغیار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
تیروں کی بارش ہوئی نیزہ و خنجر چلے
ظلم کی حد ہو گیء بازو قلم ہو گےء
مشک نہیں لا سکے گرز لگا گر پڑے
نہر پہ مارے گئے بے خطا عمو میرے
سن کے خبر روے گی وہ بیکس و لاچار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
شکل بھتیجی کو میں کیسے دکھاؤں بھلا
موت سے مجبور ہوں کیسے میں جاؤں بھلا
پیاس سکینہ کی اب کیسے بجھاؤں بھلا
مشک میں پانی نہیں کیسے بتاؤں بھلا
نوحہ یہی پڑھتا رہا شہ کا مددگار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
جس کا بلکنا کبھی مجھکو گوارا نہ تھا
پیاس سے تڑپے گی وہ میں نے یہ سوچا نہ تھا
پانی میں لاتا نہیں با خدا ایسا نہ تھا
جنگ میں کرتا یہاں شہ کا ارادہ نہ تھا
کہہ کے یہی رونے لگا پیکر ایثار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
ہے یہی تصور فقط نوحہ علمدار کا
کون لکھے گا بھلا رنج وفادار کا
مقصد خورشید ہے اشک عزادار کا
تذکرہ کرتا ہے وہ شاہ کے غم خوار کا
سمجھو زباں أہل عزا کہتے ہیں اشعار
ہاے سکینہ میری ہاے سکینہ
وقتِ نزع کہتا رہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.