Andhere ban mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Tableegh e Imamia
اندھیرے بن میں ہے بابا سکینہ کیوں چلی آئی
لہو میں ڈوبا ہے لاشہ سکینہ کیوں چلی آئی
نہ اب نیند آئے گی تم کو نہ اب بابا سلائیں گے
ہے زخمی تیروں سے سینہ سکینہ کیوں چلی آئی
اندھیرے بن میں ہے۔۔۔
اکیلی تم بچی ہو باپ کی میت پہ رونے کو
یہاں ہے موت کا پہرہ سکینہ کیوں چلی آئی
اندھیرے بن میں ہے۔۔۔
چچا سے کوئی کہہ دے تم ابھی تک رن میں پیاسی ہو
انہیں کے پاس ہے دریا سکینہ کیوں چلی آئی
اندھیرے بن میں ہے۔۔۔
پھوپھی ہر سمت تم کو دیکھتی اور ڈھونڈتی ہونگی
جلے خیمے میں ہے تنہا
سکینہ کیوں چلی آئی
اندھیرے بن میں ہے۔۔۔
تمہارے واسطے جو خون ڈوبا ہے دریا پر
تڑپ جاتا ہے وہ لاشہ سکینہ کیوں چلی آئی
اندھیرے بن میں ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.