Karbala hai naqshe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
کربلا ہے نقش ثانی کعبہء اسلام کا
شکل و صورت ایک جیسی فرق ہے بس نام کا
کعبہء دل میں گزر ہونے نہ دو اصنام کا
آیینے میں بال آجائے تو پھر کس کام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
آج بھی زندہ ہے دیکھو معجزے شبیر کے
آج بھی ہر روز سورج ڈوبتا ہے شام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
تم سمجھتے ہو کہ زخمی تھے حسین ابنِ علی
ظلم کے تیروں سے چھلنی تھا بدن اسلام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
منظر شام غریباں یاد آتا ہے مجھے
پھیلنے لگتا ہے جب آ کر اندھیرا شام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
منکر آل محمد کی ثنا میں کیوں کروں
کیوں قلم سے کام لوں لفظوں کے قتل عام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
مدح شہ سے دو جہاں میں مل گیا مجھکو عروج
ذات پر سچ ہے اثر پڑھتا ہے اس کے نام کا
کربلا ہے نقش۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.