Kaisi hai ye islam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
کیسی ہے یہ اسلام کے سورج کی ضیا دیکھ
یہ شہ کے عزادار زرا ہوش میں آجا
کوفے سے ابھرتے ہوئے سورج کو زرا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
اخلاق و مروت کی یہ معراج ہے واللہ
ایک حر کی خطا دیکھ شہ دیں کی عطا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
پنجہ یہ نہیں میرے تصور میں علم پر
عباس ہے پہنے ہوئے یہ تاج وفا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
اے قاتل معصوم زرا خوف خدا کر
ناؤک کو زرا دیکھ زرا ننھا گلا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
بہلاتی تھی اصغر کو یہ کہہ کہہ کے سکینہ
تیرے لیےء پانی ابھی لاتے ہیں چچا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
بے غسل و کفن دفن ہوی نازوں کی پالی
کس حال میں آی ہے سکینہ کو قضا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
بالوں سے نہ چہرے کو چھپاے تو کرے کیا
افسوس میسر نہیں زینب کو ردا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
محشر تیرے اشعار تو ہے اپنی جگہ پر
یہ سینہ زنی دیکھ یہ نازم کی صدا دیکھ
کیسی ہے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.