Ye thay bain bano
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Tableegh e Imamia
یہ تھے بین بانو کے شام غریباں
کہاں کھو گےء ہو میرے پیارے اصغر
کہیں ڈر نہ جانا اس آفت کے بن میں
کہاں جا چھپے ہو میرے پیارے اصغر
میں کیوں کر تمہیں ڈھونڈوں اندھیاری شب میں
کہاں کھو گےء ہو میرے پیارے اصغر
سنا ہے کوی حرملہ تھا ستمگر
چلایا تھا تیر ستم جس نے شہ پر
ہمک کر لیا تم نے اپنے گلے پر
بہت خوش ہے اس پر تمہاری یہ مادر
مجھے سرخ رو پیش بنت پیمبر
تمہیں کر گےء ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
گلہ تو نہیں ہے تمہیں اپنی ماں سے
تمہیں پانی پینے کو بھیجا تھا میں نے
تم آ بھی گےء تو سنبھالوں گی کیسے
سنا ہے رسن بستہ جانا ہے یاں سے
نہ مجبور ہوتی تو جانے نہ دیتی
سبھی جانتے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
تمہیں شہ نے پانی پلایا تو ہوگا
تمہیں پاس اپنے سلایینگے بابا
تم اب اپنے بابا کے سینے پہ سونا
نہ اب کوئی ضد اپنے بابا سے کرنا
نہ اب کوئی اس سے ذیادہ
جو تم سہہ چکے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
مجھے شام و کوفہ بھی جانا ہے بیٹا
اسی کربلا تک تھا ساتھ اپنا بیٹا
اسی کو اب اپنا مقدر سمجھنا
میرے پاس سوینگی بالی سکینہ
قیامت تلک اب وہی سوتے رہنا
جہاں سو رہے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
وہی بن میں عون و محمد بھی ہونگے
یقیناً یتیمان مسلم بھی ہونگے
تمہاری تسلی کو قاسم بھی ہونگے
تمہیں دینگے عباس و اکبر دلاسے
یہاں مرد صرف ایک ہے سجاد مضطر
جو تم دیکھتے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
جلایا لعینوں نے خیموں کو ایسا
نہ جھولا تیرا میں بچا پای بیٹا
تڑپتی ہے خیمے میں بالی سکینہ
وہاں منتظر ہے مدینے میں صغرا
کسی کی خبر کچھ نہیں تم کو بیٹا
کہاں جا بسے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
سعادت ہے میرے لئے سبط جعفر
لکھا بحر تبلیغ و نازم جو نوحہ
نہیں دعوہ فنکری اور شاعری کا
ہے یہ بین در اصل دکھیاری ماں کا
رہے تا قیامت یہ ماتم یہ نوحہ
جو تم سن رہے ہو میرے پیارے اصغر
یہ تھے بین بانو کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.