Alwida ay hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Tableegh e Imamia
الوداع اے حسین اے حسین الوداع
اے رسول مکرم کے چین الوداع
زینت دو جہاں ہے تیرے نقش پا
تیرے سجدے دل مشرقین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
مجلسیں تیری ہر گھر میں ہے جلوہ گر
تجھکو روتی ہے دنیا حسین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
چاندنی رات پر مردنی چھا گیء
کھو گیا چاند تاروں کا چین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
تجھ سے زندہ ہے دین رسول خدا
تجھ سے روشن رخ مغربین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
لاش فرزند اف ری ضعیف الاماں
تشنہ لب بینوا خشک نین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
سر کھلے فاطمہ آ رہی ہے نظر
رو رہے ہیں شہ مشرقین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
آج شام غریباں کے ہیں تذکرے
آج رویینگے ہم پوری رین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
ہم جییں گے تو اگلے برس رویینگے
پھر سے ہوگا یہی شورو شین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
ہر نظر پر فرشتے بھی ہے ہمنوا
آرزو کر رہا ہے جو بین الوداع
الوداع اے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.