Haye jis kurte
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
ہاے جس کرتے میں زندان تلک لای گیء
اے سکینہ تو اسی کرتے میں دفنای گیء
تیرے کانوں سے نہ رک پایا لہو کا بہنا
کب رکا شام تلک طمانچے لگنا
ہر قدم ہاے اذیت تمہیں پہنچای گیء
---ہاے جس کرتے میں
تجھکو زندان میں سر باپ کا دکھلایا گیا
امتحاں باپ کی چاہت کا تمہیں دینا پڑا
جتنا تو روی کوئی بچی نہ رلواےگی
---ہاے جس کرتے میں
جتنا میت پہ تیری برسی یہ غربت بی بی
ایسے دفنای نہیں جاتی ہے کوئی بچی
دو بندھے ہاتھوں سے تو قبر تلک لای گیء
---ہاے جس کرتے میں
کبھی گردن پہ رسن آتی کبھی جسم بندھا
ہاے تھی کیسی تسلی کہ چھنی سر سے ردا
ہر نفس ایک قیامت تیرے سر ڈھای گیء
---ہاے جس کرتے میں
نام سنتے ہی تیرے بھائی چلا آتا ہے
شمر لگتا ہے اذیت تمہیں پھر دیتا ہے
جب کبھی تیری مصیبت کہیں دہرای گیء
---ہاے جس کرتے میں
میرے دادا نے تو قاتل کو پلایا پانی
اور میرے بابا نے حیوانوں کو بخشا پانی
پر اک سکینہ ہی میری پانی کو ترسای گیء
---ہاے جس کرتے میں
میری خواہر کو کنیزی میں کوئی مانگتا تھا
اور کوئی راہ میں صدقہ اسے دکھلاتا تھا
پوتی زہرا کی اور بازاروں میں بلوای گیء
---ہاے جس کرتے میں
تھی دعا بابا کی مجھ سے نہ بچھڑنے پاے
اتنا میں چاہوں میرے بن نہ اسے نیند آے
شہ سے ریحان اور مبارک وہی چھڑوای گیء
---ہاے جس کرتے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.