Ali Ke Aane Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wasif Abideen Naqvi
کھلا ہے باب شجاعت علی کے آنے سے
ملی ہے دین کو طاقت علی کے آنے سے
خبر یہ دی ہمیں ہنس کر جدار کعبہ نے
کہ مسکرائی مشیت علی کے آنے سے
خدا کے گھر میں کھلا آج شہر علم کا باب
بڑھی ہے اس کی فضیلت علی کے آنے سے
گھرے ہوئے تھے نبی کافروں کے نرغے میں
نبی کو مل گئی نصرت علی کے آنے سے
سمانا چاہتی ہے نور وجہ یزداں میں
سنور رہی ہے عبادت علی کے آنے سے
نہ کیسے وجد میں آئیں ملنگ مولا کے
سجی ہے بزم ولایت علی کے آنے سے
ہے شش جہات میں تسبیح رب اکبر کی
چھڑا ہے نغمہ فطرت علی کے آنے سے
تراب مہکے گی اب لمس پاے حیدر سے
چمن چمن میں ہے نکہت علی کے آنے سے
علی سوا نہیں سلطان کوئی نصرت کا
کھلی یہ سب پہ حقیقت علی کے آنے سے
کہیں یہ اہل مودت کو واصف و سجاد
زمین بن گئی جنت علی کے آنے سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.