Ya Mustafa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Syed Wasif Abideen Naqvi
جسے نبیوں اور رسولوں کا سرتاج بنایا جاتا ہے
اسے طہ یسین مزمل کے ناموں سے بلایا جاتا ہے
افلاک کے زینے نہ ہوتے نہ محفل چاند ستاروں کی
یہ فرش زمین بھی نہ ہوتا نہ ہوتی بات بہاروں کی
محبوب میرے تیری خاطر عالم کو سجایا جاتا ہے
ہو چاہے صفی اللہ کلیم اللہ کہ خلیل اللہ
تب بنتا ہے کوئی نجی اللہ ذبیح اللہ یا روح اللہ
احمد کی رسالت و عظمت کا جب حلف اٹھایا جاتا ہے
اسے بحر جود و سخا میں کہوں یا مالک و شافع روز جزا
اسے پیکر صدق و صفا میں کہوں یا منبع علم و حکمت کا
یہ وہ ہے کہ جس کا پتھر سے بھی کلمہ پڑھایا جاتا ہے
کیا کہنے وقار اس مادر کے جو مادر شاہ امم ہوگی
اس گھر کی عظمت و عصمت بھی فردوس سے کیسے کم ہوگی
چوکھٹ پر جس کی فرشتوں کو دن رات جھکایا جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.