Na puchiye ke kya husain hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s.) recited by Ustad pyare khan
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے خدا کے دین کا ناخدا، ہر ابتدا کی ابتدا
کرم کی انتہا حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
کرے جو کوئی ہمسری، کسی کی کیا مجال ہے
جہاں میں ہر لحاظ سے، حسین بے مثال ہے
یہ ہو چکا ہے فیصلہ نہ کوئی دوسرا خدا نہ کوئی دوسرا حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
نصیب شوم پر نگاہ، کی تو حر بنا دیا
جو مر رہے تھے ان کو زندگی کا گر سکھا دیا
تھی ہر طرف جہاں صدا کھلا یہ راز بھی وہاں
حیات بانٹتا حسین ہے
کرو گے گر مخالفت، غم حسین کی یہاں
وہ حشر ہوگا حشر میں، کہ الحفیظ و الامان
جہاں بھی چھپنے جاؤ گے، کہیں بھی چھپ نہ پاؤ گے،
کہ ہر جگہ میرا حسین ہے
کیا حسین ہے! نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
ہے جس کی فکر کربلا، حسین وہ دماغ ہے
یہ پنجتن کی انجمن، کا پانچواں چراغ ہے
حسن کا پہلا ہمسفر علی کا دوسرا پسر
امام تیسرا حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
وہ جس نے باندھ کر ہوا، جلا دیا بجھا دیا
زمین کو جس نے عرش سے، بلند مرتبہ دیا
وہ جس نے کائنات کا نظام ہی بدل دیا
ایک ایسا معجزہ حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
کسی کو حوصلہ دیا، کسی کو بخش دی سحر
دیے کسی کو بال و پر، کسی کو دے دیے پسر
پکاری بندہ پروری، لغت میں اہل عشق کی،
مدد کا ترجمان حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
شہید کربلا کا غم، جسے بھی ناگوار ہے
وہ بد عمل ہے بد نسب، اسی پہ بے شمار ہے
ارے او دشمن عزا، تو مر ذرا، لحد میں جا،
پتا چلے گا کیا حسین ہے
کیا حسین ہے!
نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.