To kya karoge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
جی مولا
ظہور کا وقت آگیا ہے امام سے لو لگائے رکھنا
یہ پوچھتا ہوں میں خود سے اکثر
ظہور ہوگا تو کیا کرو گے
با اذن مہدی جو نیتوں سے اٹھے گا پردہ تو کیا کرو گے
جب آئے گا وہ علی کا بیٹا کرے گا نصرت کا وہ تقاضا
فقط زبانی ہے گر عقیدہ کہاں چھپاؤ گے اپنا چہرہ
جو اس گھڑی پھر قدم نہ اٹھیں گے جو سوئے کعبہ تو کیا کرو گے
یہ پوچھتا ہوں میں خود سے اکثر
ظہور ہوگا تو کیا کرو گے
علی ولی کی ولا ہے اوجب کبھی نہ سمجھوتہ اس پہ کرنا
علی کے منصب پہ شک نہ کرنا علی پہ جینا علی پہ مرنا
سوال گر بارہویں علی نے علی کا پوچھا تو کیا کرو گے
یہ پوچھتا ہوں میں خود سے اکثر
ظہور ہوگا تو کیا کرو گے
کرو تصور قریب اپنے کیا اگر نہ طلب انہوں نے
تمہیں محبت بہت ہے ان سے مگر عمل کے سبب انہوں نے
تمہاری جانب نگاہ الفت سے گر نہ دیکھا تو کیا کرو گے
نبی کی امت کا ایک ہونا بہت ضروری ہے یاد رکھنا
مگر ہیں جو بھی عدو زہرا تم ان پہ بھی بے شمار کرنا
نمک حلالی کا ہے تقاضا سوال ہوگا تو کیا کرو گے
تم اپنی آسائشوں کی خاطر تمام ذریعے بنا رہے ہو
وہ آ رہے ہیں خیال رکھنا جو تم یہ دولت لٹا رہے ہو
تمہارے اوپر کہیں کسی کا بھی حق جو نکلا تو کیا کرو گے
وہ وارث فاطمہ جو آ کے خود اپنی دادی کے حق میں بولے
امین گر تم نہیں ہو سوچو تم اپنے مولا سے کیا کہو گے
اگر وہ پوچھے کہ خمس کا تم نے ہے کیا کیا تو کیا کرو گے
ادب سے فرش عزا پہ جاؤ غم شہ کربلا مناؤ
کہاں کی دولت کہاں کی شہرت فریب دنیا سے باز آؤ
تمہارا یہ بھی عمل رہے گا اگر نہ سچا تو کیا کرو گے
ابھی تو اترا رہے ہو لیکن قریب ہے اب حساب کا دن
سوال تم نے بہت کیے ہیں ہے سامنے اب جواب کا دن
تمہارے پلے کوئی بھی خالص عمل نہ نکلا تو کیا کرو گے
یہی سورانی پیام حق ہے ستم کے آگے کبھی نہ جھکنا
صداۓ حق کو بلند کرنا کبھی بھی درویش تم نہ ڈرنا
بروز محشر تمہارے حق میں نہ بولی زہرا تو کیا کرو گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.