Har gham ki khabar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Abul Fazl Sangat
بابا کو سکینہ تیرے ہر غم کی خبر ہے
نیزے کی انی پر ہے مگر تجھ پہ نظر ہے
تکلیف تیری نور نظر دیکھ رہا ہوں
دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہا ہوں
اس غم سے میری روح تلک خاک بسر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
کانوں سے ٹپکتے ہیں تیرے خون کے خطرے
یہ دیکھ کے ہوتا ہے کلیجہ میرا ٹکڑے
آنسوں نہیں آنکھوں میں میرا خون جگر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
میں دیکھ رہا ہوں تیری گردن میں رسن کو
کیا کیا نہ اذیت ہے تیرے گل سے بدن کو
گھبرا کے نہ مر جاۓ مصائب سے یہ ڈر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
دربار میں خوش ہوکے چلی جانا سکینہ
بابا کی قسم تجھکو نہ گھبرانا سکینہ
نیزے پہ پریشان تیرے باپ کا سر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
اب تیرے مقدر میں کہاں شہر مدینہ
اے بیٹی سیکھ لے زندان میں جینا
اے لختِ جگر آج سے تیرا یہی گھر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
عباس کی سنگت ہے یہ احوالِ سکینہ
عرفان بیاں کیسے کرے ہاے سکینہ
دل ہلتا ہے اختر تیرے نوحے میں اثر ہے
بابا کو سکینہ تیرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.