Ilahi almadad hai rasta dushwar pani me
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Saleem balrampuri
الہی المدد ہے راستہ دشوار
پانی میں
قدم رکھتا نہیں ہے فکر کا
رہوار پانی میں
ہے ایسی بحر جس پر اشک بحر
بیکراں تو ہے
ردیف ایسی کہ ڈوبے قافیہ ہر بار
پانی میں
جہاں ہر مصرعہ آتا ہو لباس
تشنگی پہنے
وہاں ممکن نہیں سیرابی اشعار
پانی میں
پرکھنا آگ میں سونے کا سنتے آئے
تھے لیکن
علی کے لال کا پرکھا گیا کردار
پانی میں
مقابل شیر کے آتے جو پہرے دار
پانی میں
تو ہوتے ایک کے دو اور دو کے چار
پانی میں
پگھل جاتا ہے پتھر تشنگی کی آگ
میں پڑ کر
بکھر جاتی ہے جیسے ریت کی دیوار
پانی میں
ثبوت قبضہ سقہ ہے دریا
پر ابھی روضہ
بتاتا ہے اتر کر سایہ دیوار
پانی میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.