Godhiyon may sone
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
گودیوں میں سونے والی
سو گیء زنداں میں
بولے عابد کیا بتاؤں
درد کے طوفان میں
کس قدر آرام تھا
ہو کر رہا جاؤں گی گھر
کس قدر خوش ہو گی صغرا
مجھکو زندہ دیکھ کر
کیا خبر تھی جاییں گی گھر
بالیاں سامان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
باپ کا سر تب ملا
جب تن سے کچھ رشتہ نہ تھا
گود میں سر لے کے بولی
ہاے بابا میں فدا
کیسے رکھوں سر تمہارے
اس جلے دامان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
کربلا سے بڑھ کے بابا
ظلم قید شام ہے
رات دن مجھکو رلانا
ظالموں کا کام ہے
کب تعلق ٹوٹ جاے
جسم میں اور جان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
قید تنہائی ہے بابا
گو کہ کنبہ ساتھ ہے
میں جہاں قیدی ہوں بابا
دن چڑھے بھی رات ہے
رہ رہی ہوں بعد عمو
وادیء سنسان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
چند لمحوں کی ہوں مہمان
ساتھ لے جانا مجھے
پھر نہ جانے آپ کو
کس وقت کب فرصت ملے
درد ہے بابا کیء دن
سے ہمارے کان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
ایک بھای ساتھ ہے
وہ بھی بڑا مجبور ہے
نیند جیسے دور مجھ سے
وہ بھی مجھ سے دور ہے
اب وطن جانا نہیں
شاید میرے امکان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
کس کلیجے سے پڑھوں
نوحہ بھلا میں شادماں
آ گیء ہے ایک ایک
مصرے پہ میری لب پہ جاں
سوز کس نے بھر دیا ہے
خامہء ریحان میں
گودیوں میں سونے والی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.