Bekason Kay Madadgaar Mola Ali (a.s)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
جز تیرے کوئی اپنا سہارا نہیں
غیر کا در جبیں کو گوارا نہیں
جو علی کا نہیں وہ خدا کا نہیں
جو نبی کا نہیں وہ علی کا نہیں
اے مسلمان اصحاب سے پوچھ لے
کیا یہ خم میں نبی نے پکارا نہیں
آئے کعبے میں جس دم علی کے قدم
منہ کے بل گر پڑے بت یہ کہتے ہوئے
آئیے آئیے جانشین نبی
یہ تمہارا ہی گھر ہے ہمارا نہیں
وہ تو کم ظرف ہے جو تجھے چھوڑ دے
ورنہ مولا علی تیری تعظیم کو
جو پلٹ کر نہ آئے وہ سورج نہیں
جو نہ چوکھٹ کو چومے وہ تارہ نہیں
پہلے تاریخ خیبر کی پڑھ لیجیے
پھر کوئی آخر فیصلہ دیجیے
یا یہ کہنا پیمبر بھی ہیں بدعتی
یا یہ کہنا علی کو پکارا نہیں
جانے خندق میں کیسے مسلمان تھے
طعنہ کفر چپ چاپ سنتے رہے
سب کے پہلوؤں میں تلواریں موجود تھیں
عمرو کا سر کسی نے اتارا نہیں
عمر بھر یونہی بھٹکے گا نادان وہ
جس کے دل میں محبت علی کی نہیں
جس کے دل میں محبت علی کی نہیں
اس کی کشتی کا کوئی کنارہ نہیں
لاکھ طوفان آئیں مجھے غم نہیں
میرے ہونٹوں پر ہے ورد ناد علی
جو ڈبو دے بھنور میں سفینہ میرا
ایسا کوئی بھی طوفان کا دھارا نہیں
کیوں مسلمان حوادث سے ڈرتا ہے تو
تیرے رہبر ہیں چودہ ذرا غور کر
جی رہے ہیں زمانے میں وہ لوگ بھی
جن کا کوئی بھی سچا سہارا نہیں
کیوں بلندی پہ نازاں ہے تو اس قدر
میں غلام علی ہوں غلام علی
اے فلک تو تو کیا تیری محفل میں بھی
میری قسمت کا کوئی ستارہ نہیں
آ رہی ہے یہ مرحب کی اب تک صدا
جز علی گر کوئی فوج اسلام میں
غیر فرار و قرار جرار تھا
جنگ خیبر میں کیوں تیر مارا نہیں
یا تو روضے پہ بلوا لو شاہ نجف
یا ہو بالیں پہ مجھ کو یہاں دیدنی
آ رہی ہے ہر ایک سانس سے یہ صدا
اب جدائی رضا کو گوارا نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.