Musalle pa maine
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
مصلے پہ میں نے علی کا قصیدہ جوں ہی گنگنایا
سویرے سویرے
خدا کی قسم پھر عبادت کا مجھ کو بڑا لطف آیا
سویرے سویرے
نکل کر اندھیروں کے نرغے سے حر جب
در شہ پہ آیا سویرے سویرے
تو زہرا کے بیٹے نے اک پل میں اس کا مقدر جگایا
سویرے سویرے
ملائک نے جس وقت مدح و ثنا کی
فضاؤں میں گونجی صدا یا علی کی
پرندوں نے بھی اپنی بولی میں نعرہ علی کا لگایا
سویرے سویرے
ہے مرضی حسنین مرضی خدا کی
ابھی سیدہ کے لبوں پر دعا تھی
لباس جنا لے کے رضوان جنت نے در کھٹکھٹایا
سویرے سویرے
مہک باغ عصمت کی ہر سمت پھیلی
لگا یوں کہ آمد ہوئی سیدہ کی
جوں ہی میں نے گھر میں حدیث کسا کے دیے کو جلایا
سویرے سویرے
وہ کثرت سے ورزش کا عادی تھا ملا
کہ بچپن سے پکا فسادی تھا ملا جہادی تھا ملا
مگر جب اذاں میں سنا نام حیدر بڑا تلملایا
سویرے سویرے
میں ناد علی پڑھ کے سویا تھا شب کو
پسند اس قدر آئی یہ بات رب کو
سہیل اک فرشتہ شفاعت کی میری سند لے کے آیا
سویرے سویرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.