Kaam Mushkilo me aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
ساری دنیا بلائے اسے کچھ بھی نہ بھائے
بنے جس کا سہارا علی علی
قدرت کی بنائی ہر شے پر، تو پوری طرح سے غالب ہے
مردہ زندہ ہو کے جائے، سورج بھاگا بھاگا آئے
جو ہو تیرا اشارہ علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
ہے اچھی طرح معلوم اسے، کس کی چوکھٹ پر جانا ہے
دراصل ستارے کا مقصد، کچھ لوگوں کو تڑپانا ہے
دل کی دھڑکنیں بڑھائے، نہ جگائے نہ سلائے
کرتا جائے یہ ستارہ علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہ ہے مولا ہمارا علی علی
کہ وہ جس کے ایک اشارے پر، مغرب سے پلٹ آئے سورج
سو جان نچھاور چاند کرے، قدموں میں بچھا جائے سورج
ایسا معجزہ دکھائے، کچھ سمجھ میں نہ آئے
وہی رب کا دلارا علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
مشکل کی گھڑی جب آن پڑی، اسلام کو جنگ خیبر میں
بھنڈار یہ لشکر دیکھ کے اک، ہلچل تھی دل پیغمبر میں
سب تھے سر کو جھکائے، تبھی جبرائیل آئے
اور گونجا یہ نعرہ علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
اس دہر میں جن کے شام و سحر، کٹتے ہیں بغض حیدر میں
ان چہروں پہ لعنت برسے گی، یہ حالت ہوگی محشر میں
کھڑے ہوں گے سر جھکائے، اور کریں گے ہائے ہائے
نہیں جن کو گوارا علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
در ڈھونڈ رہا تھا حیدر کا، مجھے شہر علم کو جانا تھا
کیوں جاتا بھلا میں ادھر ادھر، جب مولا کا دیوانہ تھا
میں تھا آس لگائے، کوئی راہ دکھائے
تبھی دل نے پکارا علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
ہونٹوں پر علی کا نام رہے، اس جسم میں جب تک جان رہے
نایاب ہمارا تن من دھن، سب مولا پر قربان رہے
موت ہم کو نہ آئے، جب تک ایک بار نہ دکھائے
رب روزہ تمہارا علی علی
کام مشکلوں میں آئے سب کی بگڑی بنائے
وہی مولا ہمارا علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.