Tabarra suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Miscellaneous
میں تبرا ہوں وہ مظلوم عبادت میں ہوں
سینہ صبر پہ اتری ہوئی آیت میں ہوں
دار پر حضرت میثم کی خطابت میں ہوں
اس لیے آج بھی ہر رخ سے سلامت میں ہوں
میری تخلیق ہوئی دشمن زہرا کے لیے
موت ہوں آج بھی میں بنت سقیفہ کے لیے
حیف صد حیف کہ اپنوں نے ستایا مجھ کو
اور اصلاح کے پردے میں chupaya مجھ کو
میں تصادم ہوں یہ کہہ کہہ کے رلایا مجھ کو
میں عبادت تھا مگر عیب بتایا مجھ کو
نام بدنام جہاں سب نے کیا ہے میرا
حق پرستوں نے وہاں ساتھ دیا ہے میرا
خاص بندوں پہ ہی خالق کی عنایت میں ہوں
میں ہی مسجد ہوں مصلی ہوں عبادت میں ہوں
خطبہ باغ فدک کی وہ عبارت میں ہوں
جس کی زہرا ہے اذان اس کی اقامت میں ہوں
خوش نسب جتنے ہیں افراد سبھی جانتے ہیں
میرا معیار بلال حبشی جانتے ہیں
چھوڑ کر مجھ کو مصلے پہ جبیں کچھ بھی نہیں
ان نمازوں میں اگر میں ہی نہیں کچھ بھی نہیں
بغض میرا ہے تو مکے کی زمیں کچھ بھی نہیں
گر تبرا ہی نہیں ہے تو کہیں کچھ بھی نہیں
عشق حیدر کو تبرے سے جنوں ملتا ہے
میرے ہونے سے ہی مومن کو سکوں ملتا ہے
قل ھو اللہ میں اور سورہ یسین میں ہوں
جو ہے خالق کا پسندیدہ اسی دین میں ہوں
میں فرشتوں کی دعاؤں میں ہوں آمین میں ہوں
تجھ کو معلوم نہیں ہے کہ میں تلقین میں ہوں
قبر میں جا کے یہ جانو گے تبرا کیا ہے
موت کے بعد یہ مانو گے تبرا کیا ہے
پوچھ راوی سے روایت میں تبرا کیوں ہے
کلمہ حق کی شہادت میں تبرا کیوں ہے
پوچھ آیت سے کہ آیت میں تبرا کیوں ہے
عصر عاشور زیارت میں تبرا کیوں ہے
دشمن دین کو یہ طعنہ ابتر کیا ہے
پوچھ قرآن سے یہ سورہ کوثر کیا ہے
یہ بتاؤ کہ عقیدے کو بچانا ہے گناہ
کیا فضائل کے سمندر میں نہانا ہے گناہ
داستاں حق کی زمانے کو سنانا ہے گناہ
کس سے ناراض تھیں زہرا یہ بتانا ہے گناہ
ایک ایک زخم کا بدلہ تو لیا جائے گا
لاکھ روکو گے تبرا تو کیا جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.