Sukoon yani Hussain (a.s)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین حسین
سکون یعنی حسین
مکی ہوئے
مکی ہوئے جو میرے دل میں مہربانی حسین
سکون یعنی حسین
جب آئی تیسری شعبان مسکرانے لگے
یہ آنسو جانتے ہیں تیری قدر دانی حسین
سکون یعنی حسین
ہاں تیرا بھی دوست ہو تیرے عدو کا دوست بھی ہو
ارے تیرا حبیب نہیں ہوتا درمیانی حسین
سکون یعنی حسین
حیات حلم حقیقت حدیث حق حجت
ہے تیرے نام کی ح میں عجب معنی حسین
سکون یعنی حسین
بچا لے جان میری دین مصطفی نے کہا
اے شہزادی سکینہ کے بابا جان حسین
سکون یعنی حسین
حسین کہتے ہیں جھک جھک کے شکریہ زینب
رسول کہتے ہیں جب تیری مہربانی حسین
سکون یعنی حسین
ہے منتظر در غیبت کو کھول دے مالک
ارے ہمیں بھی تیسری شعبان ہے منانی حسین
سکون یعنی حسین
یہ دیکھ دیکھ کے چکر اجل کو آتے ہیں
کفن میں کرتا ہے تقسیم زندگانی حسین
سکون یعنی حسین
ہاں بغیر لعن تمہارے ہر ایک قاتل پر
گلے سے میرے اترتا نہیں ہے پانی حسین
سکون یعنی حسین
ذرا سی دیر ہے شعبان کی چار چڑھنے دو
زمین کا رنگ ہی کر دیں گے آسمانی حسین
سکون یعنی حسین
ہاں انہیں جلوسوں میں ماں باپ لے کے آتے ہیں
ارے تمہارے ماننے والے ہیں خاندانی حسین
سکون یعنی حسین
وہ چاہے میر تکلم ہو چاہے میر حسن
تمہارے نام ہے دونوں کی زندگانی حسین
سکون یعنی حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.