Woh Ali hota hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s.) recited by Mir Hasan Mir
وہ علی ہوتا ہے
جو خدائی کو چلائے وہ علی ہوتا ہے
کام نبیوں کے جو آئے وہ علی ہوتا ہے
ایک شب سونے کی قیمت میں خدا کی مرضی
شب ہجرت جو کمائے وہ علی ہوتا ہے
مل کے کعبہ جو بنائیں وہ نبی ہوتے ہیں
اور کعبے میں جو آئے وہ علی ہوتا ہے
روز محشر جسے اللہ عدالت کے لیے
اپنی کرسی پہ بٹھائے وہ علی ہوتا ہے
بن کے مہمان جو معراج پہ جائے وہ نبی
ہاتھ جو آ کے ملائے وہ علی ہوتا ہے
ایک اللہ کے دربار میں سجدے کے سوا
جو کہیں سر نہ جھکائے وہ علی ہوتا ہے
آسمانوں سے اتاری ہوئی تلوار کو بھی
وار کرنا جو سکھائے وہ علی ہوتا ہے
اپنے دشمن کو بھی ہجرت کے حسین بستر پر
جو محمد نظر آئے وہ علی ہوتا ہے
ہم کو بس اتنا پتا ہے کہ جو حبداروں کا
قبر تک ساتھ نبھائے وہ علی ہوتا ہے
کھول کر خطبوں سے تخلیق کے پردے خود جو
کن کے اسباب بتائے وہ علی ہوتا ہے
لوح محفوظ سے جبرائیل امین کو اکبر
وحی پڑھنا جو سکھائے وہ علی ہوتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.