To kya karoge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی کا بیٹا ہے آنے والا
جب آئے گا وارث حقیقی کوئی فسانہ نہیں چلے گا
علی ولی کے مخالفوں پھر کوئی بہانہ نہیں چلے گا
علی کے دشمن علی کا بیٹا جو لوٹ آیا تو کیا کرو گے
اور آ کے اس نے فدک کا تم سے حساب مانگا تو کیا کرو گے
علی کی آمد کا جو نشان ہے ابھی بھی تم سے مٹا نہیں ہے
ظہور قائم پہ پھر دوبارہ ہنسا جو کعبہ تو کیا کرو گے
بتاؤ فتوی فروش مفتی عزا کے وارث کے حکم پر جب
حسین ابن علی کا ماتم حرم میں ہو گا تو کیا کرو گے
تمام نبیوں کو تم جو صاحب علی سے افضل بتا رہے ہو
نماز ابن علی کے پیچھے پڑھیں گے عیسی تو کیا کرو گے
ہمیں جو کہتے ہو شیعہ کافر زمانے والو یہ سوچ لینا
بروز محشر خدا نے جنت میں ہم کو بھیجا تو کیا کرو گے
ابھی تو کمتر سمجھ رہے ہو مگر امام زماں نے آ کر
خود اپنے نزدیک ماتمی کو اگر بٹھایا تو کیا کرو گے
ارے تم اپنی کمزور منطقوں سے یزید کو جو بنا رہے ہو
بنا کے قیدی گلی گلی میں اسے پھرایا تو کیا کرو گے
ارے جہاں چھپو گے اے منکرو تم مکان کہے گا یہاں چھپے ہیں
بتاؤ بعد ظہور تم پر یہ وقت آیا تو کیا کرو گے
خدا علی کو تو کہہ رہے ہو مگر ذرا دیر کو تو سوچو
کیا علی کے خدا کو آتے ہی اس نے سجدہ تو کیا کرو گے
ارے تکلم سے جلنے والو زبان سے شعلے اگلنے والو
کہیں گے مولا جب اس سے آ کر پڑھو قصیدہ تو کیا کرو گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.