Haider hu main haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا علی مولا مولا یا علی مولا
حیدر ہوں میں حیدر حیدر ہوں میں حیدر
کہتے تھے علی کوفے میں یہ بر سر منبر حیدر ہوں میں حیدر
حیران ہے دنیا
حیران ہے دنیا کیوں میرے معجزے سن کر
حیدر ہوں میں حیدر
سورج میرے کہنے پہ بھلا کیوں نہ پلٹتا
تارہ میری دہلیز پہ کیسے نہ اترتا
میں نے ہی جلائی تھی بجھا دیتا میں یکسر
حیدر ہوں میں حیدر
میں غیب ہوں دنیا کو یہ ادراک نہیں ہے
ہے مجھ پہ کسی نام کا اطلاق نہیں ہے
بس مجھ کو سمجھ سکتے ہیں اللہ و پیمبر
حیدر ہوں میں حیدر
ہیں کعبہ و صداقت کے حوالے میرے بس میں
قرآن میں اللہ نے کھائی میری قسمیں
لاریب لقب ہے میرا قرآن کے اندر
حیدر ہوں میں حیدر
اس بات کی قدرت ہے فقط میرے قلم میں
تصویر بناتا ہوں میں مادر کے شکم میں
تخلیق پہ خالق نے کیا مجھ کو مقرر
حیدر ہوں میں حیدر
گر قتل کیا جاؤں تو میں قتل نہ ہوں گا
سو بار بھی موت آئے گی پھر بھی نہ مروں گا
بے بس ہے میرے سامنے یہ موت کا چکر
حیدر ہوں میں حیدر
پہنچے سر معراج نبی جس گھڑی لوگو
بس ہاتھ ملانے کا وہاں اذن تھا مجھ کو
جی کرتا تھا کہہ دوں میں یہ پردے سے نکل کر
حیدر ہوں میں حیدر
ماں نے کبھی مرحب کے یہ مرحب سے کہا تھا
تو لاکھ بہادر ہے مگر اس سے نہ لڑنا
میدان میں آ جائے اگر کوئی یہ کہہ کر
حیدر ہوں میں حیدر
تو کس کو ڈراتے ہو یوں نام اپنے بتا کے
وہ اور تھے میدان سے جو بھاگ گئے تھے
میں عام صحابی نہیں اے مرحب و عنتر
حیدر ہوں میں حیدر
جو لوگ سمجھتے ہیں میں واللہ نہیں ہوں
تم جان لو سب کچھ ہوں میں اللہ نہیں ہوں
معبود ہے اکبر وہ میرا خالق اکبر
حیدر ہوں میں حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.