Ya Raza Ya Raza Mola
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Kazmi Brothers
اے ولیِ ارض و سماں
یا امامِ رضا یا امامِ رضا
یا رضا یا رضا مولا یا غریب الغربا
یا رضا یا رضا مولا یا غریب الغربا
ہے اب بھی بارھواں مولا غربت پہ تیری رو رہا
یا رضا یا رضا مولا یا غریب الغربا
تیرے جگر کے ٹکڑے کٹ کٹ کے جب گرے
تربت کو چھوڑ کر چلیں مشہد کی سمت فاطمہ
تیری جدائی بھی یوں بہنوں پہ چھا گئی
اکبر کے غم نے صغرا کو جیسے ضعیف کر دیا
حسرت جو لے کے آئی تھی تجھ سے ملنے کی
ارمان اس بہن کو بھی مولا نہیں تو مل سکا
گزری ہے زندگانی تنہائی میں تیری
اور قبر کا وطن سے ہے سب سے زیادہ فاصلہ
مشہد میں تیری تربت یثرب سے دور ہے
تابوت طوس میں تیرا سب سے اکیلا ہے پڑا
بستا رہے تمہارا خراسان ہر گھڑی
فریاد سن غریبوں کی ہم کو ہے تیرا آسرا
نوحہ کناں ہے زائر سارا ہی یہ جہاں
مولا رضا کا ماتم جو ارض وسماء میں ہے بپا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.