Jashn-e-Ali (a.s)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan (ALI WARIS)
کعبے میں کیوں دھوم مچی ہے کس کی آمد ہے
کس کے آنے کی یہ خوشی ہے کس کی آمد ہے
لوگوں نے جب یہ پوچھا دیوار میں در ہے کیسا
بول اٹھی تیرہ رجب یہ کعبے کی دیوار
آئے ہیں حیدر کرار
یہ جشن علی ہے
کھول لی آغوش نبی میں جب علی نے آنکھ تو
مسکرا کر مصطفی نے دیکھا عین اللہ کو
بھائی اور اپنے وصی کو ہاتھوں میں لے کے علی کو
کعبے سے نکلے تو سب سے بولے سرکار
آگئی تیرہ رجب خوشیاں مناؤ دوستوں
جو جلے جتنا اسے اتنا جلاؤ دوستوں
اپنی گلیوں کو سجاؤ ہم مولائی ہیں بتاؤ
عید آئی ہے گھر سے نکلو ہو کر تیار
جشن علی ہے یار منانا بنتا ہے
مولا سے ہے پیار جتانا بنتا ہے
منہ میٹھا سرکار کرانا بنتا ہے
اک دوجے سے گلے ملو پھولوں کے پہناؤ ہار
جب قدم میدان میں رکھا حیدر کرار نے
ایک دوجے سے کہا ڈر کر یہ ہر فرار نے
چھوڑو تلواریں چھوڑو دیکھو پیچھے تو دیکھو
بھاگو بھاگو کہ میدان میں لے کر تلوار
لشکر دین خدا کچھ بھی نہیں حیدر کے بن
لڑنے مرحب سے نہ آیا کوئی انتالیس دن
چالیسواں دن جب آیا یہ آقا نے فرمایا
کہہ دو مرحب سے کہ اب ہوگا تو فی النار
دیکھوں مولا کو تو جینے کا مزہ آئے مجھے
میثم تمار کی طرح قضا آئے مجھے
تربت میں میری آکے نعرہ حیدر کا لگا کے
مجھ سے یہ بولے فرشتے اٹھ جا میرے یار
جب زمین سے برسر معراج آئے مصطفی
مسکرا کر رب سے بولے جس گھڑی لہجہ سنا
اے میرے پالنے والے مجھ کو بس یہ بتلا دے
یہ تو ہے پردے میں یا پردے کے اس پار
جب در حیدر پہ تارہ عرش سے بھیجا گیا
دیکھا یہ منظر تو چہرہ کتنوں کا مرجھا گیا
یثرب میں دھوم مچی ہے یہ زہرا کی شادی ہے
دلہن لینے دولہا بن کر دلدل سوار
مناؤ جشن ہے میرے یار دما دم حیدر حیدر
کھل گئی کعبے کی دیوار دما دم حیدر حیدر
ہے جشن آمد سرکار دما دم حیدر حیدر
کہو سب مل کے میرے دلدار دما دم حیدر حیدر
کراؤ منہ میٹھا ہے یار دما دم حیدر حیدر
ذرا پھر جھوم کے نعرہ مار دما دم حیدر حیدر
ذیشان و فرحان ولا کا کرتے رہو پرچار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.