Abbas Chahiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ahmed Raza Nasiri
اللہ اللہ اللہ
جو میرا غم سمیٹ لے وہ آس چاہیے
ایک اور لاڈلا مجھے حساس چاہیے
محسن ہوئے شہید تو زہرا نے کی دعا
یا رب میرے حسین کو عباس چاہیے
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
آنکھیں ہوں اسکی سورہ الفجر کی طرح
چہرہ نجم تو ہاتھ ہو والقدر کی طرح
ہیبت ہو اسکی سورہ والعصر کی طرح
وہ فتح مبین ہو والنصر کی طرح
دیکھے اسے تو دیکھ کے بدر الدجی کہے
شمس الضحی حسین اسے مرحبا کہے
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
رکھ دے تو میرے لال میں شیر خدا کی خو
بولے تو ہو علی کی طرح اسکی گفتگو
سوچے تو کائنات کرے اسکی جستجو
الغرض کہ علی کی طرح ہو وہ ہو بہو
مالک نصیریوں کے عقیدے کو ٹھیک کر
غازی کو بھیج اور علی کا شریک کر
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
ایسا شجیع ہو جس پہ شجاعت کو ناز ہو
ایسا جلیل جس پہ جلالت کو ناز ہو
اتنا سخی وہ ہو کہ سخاوت کو ناز ہو
اتنا ذہین ہو کہ ذہانت کو ناز ہو
ایسا چراغ ہو وہ امام مبین کا
سورج سے جو نکال دے پانی زمین کا
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
شامل رضا میں اسکی خدا ہو تیری رضا
وہ باب حوائج ہو جسے جو کرے عطا
جب دل کرے قضا کو سزا دے کے دے قضا
اسکا غضب جلال ہو تیرے جلال کا
وہ ایک تن کو چار برابر کا بانٹ دے
چاہے تو تن میں جھانک کے روحوں کو کاٹ دے
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
حاجت کے در پہ اسکی عطائیں کثیر ہوں
بے ہاتھ بھی اگر ہو وہی دستگیر ہو
ہر ایک فقیر کا وہ جناب امیر ہو
قادر میرے خدا تیرا شیء قدیر ہو
دریا سمندروں کی درازی حیات ہو
اسکے بدن سے جب بھی پسینہ زکوۃ ہو
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
اسکا اثر کسی کے بھی زیر اثر نہ ہو
ایسا ہو رعب دار کسی کا پسر نہ ہو
وہ دیکھ لے غضب میں تو پھر تن پہ سر نہ ہو
وہ سورما کہیں کوئی ایسا مگر نہ ہو
چلو میں بھر کے آب روانی کو مات دے
دریا کے منہ پہ مار کے پانی کو مات دے
عباس عباس
عباس چاہیے مجھے عباس چاہیے
عباس چاہیے عباس چاہیے
یاسر ہے یہ بتول کی مقبول التجا
تجھ سے دعا خاص ہے زہرا کی یہ خدا
شک ہی نہیں کمال ہے مالک تیری عطا
تجھ کو تیری بڑائی کا عظمت کا واسطہ
تا حشر اک وفا پہ نگینہ دکھائی دے
اسکے علم پہ مشک سکینہ دکھائی دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.