Aagaye Murtaza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan (ALI WARIS)
علی علی مولا حیدر
علی علی مولا حیدر
کیا ہے علی کی شان یہ دنیا کو سمجھانا ہے
جشن ہے کس کا سارے زمانے کو بتلانا ہے
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
لامکاں کے مکاں میں یہ مکیں آگیا
غم کسی کو یہ کھائے تو میں کیا کروں
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
دشمنان علی سے یہ ہنستے ہوئے
ایک تالے نے تالی بجا کر کہا
کعبہ حیدر کے آنے کی سن کے خبر
ہنس کے خود در بنائے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
یا علی کہہ کے اترا جو میدان میں
جیت اس کے مقدر میں لکھ دی گئی
تیرے لب پر نہیں، نعرہ حیدری
تو اگر منہ کی کھائے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
قم باذنی سے مردے جو زندہ کرے
نام لینے سے جس کے ملے زندگی
اے منافق بتا، سن کے اس کی ثنا
گر تجھے موت آئے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
کہہ رہا ہے یہ قرآن میں بتلا چکا
جو پیئے گا یہ مے وہ سنبھل جائے گا
عشق حیدر کے جو جام پیتا نہیں
وہ اگر ڈگمگائے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
یہ حبیب خدا سے علم نے کہا
میں تو خیبر پہ لہراؤں مولا مگر
تیغ ہو ہاتھ میں، فوج ہو ساتھ میں
کسی پھر بھاگ آئے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
اپنے ماں باپ سے پوچھ کیا بات ہے
میں تو ذاکر ہوں مجھ سے شکایت نہ کر
حسن کا تذکرہ، نور کی منقبت
آگ تیرے لگائے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
اے منافق، منافق ہے وہ آدمی
خون جس کا نجس، نسل ناپاک ہو
اپنے بارے میں سن کر یہ باتیں اگر
تجھ کو غیرت نہ آئے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
شہ کا غم جس نے دل میں سمویا نہیں
آہ بھر کر جو مجلس میں رویا نہیں
حشر سے اپنے ڈر کے اگر قبر میں
وہ کرے ہائے ہائے، تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
میں ہوں فرحان، گوہر میری شان سے
جس کا جی چاہے وہ جگمگائے مگر
عشق حیدر کی نورانی برسات میں
کوئی خود نہ نہائے تو میں کیا کروں؟
آگئے مرتضی، خوش ہے دین خدا
اب کوئی تلملائے تو میں کیا کروں؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.