Ek choti si lehad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
ایک چھوٹی سی لحد دیکھو بنا کر عابد
خون رویا ہے سکینہ کو سلا کر عابد
کیسے بابا نے اٹھایا تھا بدن اصغر کا
اٹھ نہ پایا ہے سکینہ کو اٹھا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
پھول سے گالوں پہ کہتے ہیں طمانچوں کے نشاں
کاش بابا کو دکھاتی میں بٹھا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
اے مسلمانوں تمہیں اب نہ ستاے گی صدا
بولے تربت میں سکینہ کو سلا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
دیکھ کر خوں بھرے کرتے کو بدن سے چپکا
گر گےء خاک پہ یہ نوحہ سنا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
ایک کہرام اٹھا روے تڑپ کر مولا
اماں زینب کو گلے اپنے لگا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
جس طرح سنتی تھی بابا سے یہ بی بی لوری
ایسے تلقین پڑھی شانہ ہلا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
بھول نہ پائے گا مومن یہ جدائی یاور
غم سکینہ کا چلے دل میں بسا کر عابد
ایک چھوٹی سی لحد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.